اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bulldozer Drive In JK جموں وکشمیر کی پوری آبادی بلڈوزر راج سے دہشت زدہ، نیشنل کانفرنس

نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ لوگ افسر شاہی میں یہاں پس رہے ہیں، نت نئے حربے اپنا کر لوگوں پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے، بلڈوزر راج قائم کرکے پوری ریاست کی آبادی کو دہشت زدہ کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 13, 2023, 9:29 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک میٹنگ میں موجودہ صورتحال، لوگوں کے مسائل و مشکلات اور تنظیمی سرگرمیوں میں جانکاری حاصل کی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام اس وقت گوناگوں مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں اور ہر طبقہ کے لوگوں کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نہ کہیں روزگار کے وسائل ہیں اور نہ کاروبار کے مواقع، مہنگائی اور کساد بازاری عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،جبکہ انتظامیہ کی بے حسی لوگوں کے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

Entire population of JK terrorized by bulldozer rule, National Conference

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگ افسر شاہی میں پس رہے ہیں، نت نئے حربے اپنا کر لوگوں پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے ، بلڈوزر راج قائم کرکے پوری ریاست کی آبادی کو دہشت زدہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ میں عوام کی بات سننے والا کوئی نہیں، کسی کو سچ بولنے کی اجازت نہیں۔ بس حکمران فرمان جاری کرتے ہیں ،انتظامیہ ان فرمانوں پر آنکھیں بند کرکے عمل کرتی ہے اور افسران میں بادشادہ سے وفاداری دکھانے کی دوڑ لگ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:Anti Encroachment Drive in JK انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، پیرزادہ منصور حسین

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں آج تاناشاہی راج کی مکمل طور پر عکاسی ہوتی ہے۔ ساگر نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیاکہ وہ ہرحال میں عوام کے شانہ بہ شانہ رہیں اور عوامی مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے اور ان کا سدباب کرانے میں پیش پیش رہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details