سرکاری دفاتر میں رشوت خوری کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے یونین ٹریٹری انتظامیہ نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کے لئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں۔
کونسل کی سکریٹری نزہت گل کی طرف سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار کی سربراہی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کونسل کے کام کاج میں شفافیت لانے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے سرکیولر میں کہا: 'محکمے میں مبینہ رشوت خوری کی شکایات کے پیش نظر حکومت نے کونسل کو ہدایات دی ہیں کہ وہ وہ ذیلی یونٹوں میں رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالیرنس کو اجاگر کرنے کے لئے اور 'شکایت بکسز' نصب کرنے کے لئے قائم بورڈوں کی نمائش کریں'۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملازموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ میں کونسل اور اس کے ملازمین کی فلاح و بہبودی کے لئے بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔