اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Srinagar: سول انجینئرنگ امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

سرینگر کے پریس کالونی میں آج سول انجینئرنگ امیدواروں نے سلیکشن لسٹ منظر عام پر نہ لانے کے حق میں احتجاج کیا۔ امیدواروں نے ایل جی سے سیلکشن لسٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔Engineering job aspirants protest in Srinagar

engineering-job-aspirants-protest-in-srinagar-against-delay-in-selection-list
سول انجینئرنگ امیدواروں کا سرینگر میں احتجاج

By

Published : Jul 12, 2022, 8:26 PM IST

سرینگر: سول انجینئرنگ امیدواروں نے منگل کے روز پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص کر سلیکشن لسٹ منظر عام پر لانے کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی افراد نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے جم کر نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر ایک احتجاج کرنے والے شخص نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اکتوبر 2021 میں امتحان دیے ہیں جبکہ فارم دسمبر 2020 میں ہی جمع کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سلیکشن لسٹ کو اپریل میں منظوری دی گئی لیکن آج تک یہ لسٹ منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جل شکتی میں بھی ہم نے ماہ مارچ میں انجینئرنگ کی اسامیوں کے لیے امتحان دیا لیکن نتائج آج تک سامنے نہیں لائے گئے۔ احتجاجی افراد نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے سیلکشن لسٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details