اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Srinagar: سرینگر میں انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

سری نگر کے علاقے ڈنمار کے عالمدار کالونی میں سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم ختم ہوگیا ہے۔ اس تصادم میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

Encounter in srinagar
سرینگر میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : Jul 16, 2021, 6:27 AM IST

Updated : Jul 16, 2021, 9:54 AM IST

آئی جی پی جموں و کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔ جس میں سے ایک کی پہچان عرفان احمد صوفی ساکن ناٹی پورہ سری نگر اور دوسرے کی بلال احمد ساکن ناٹی پورہ سری نگر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔سکیورٹی فورسز نےتصادم کی جگہ سے اب تک ایک اے کے 47، ایک پستول اور چار گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کا اب بھی محاصرہ کیا ہوا ہے۔

ویڈیو

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی اور اس دوران علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی جس میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔


آئی جی پی وجے کمار

یہ بھی پڑھیں:Suspicious Drone: جموں کے فوجی ایئربیس کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی پرواز

واضح رہے کہ رواں ماہ سرینگر میں یہ دوسرا انکاؤنٹر ہے۔

سرینگر میں انکاؤنٹر ختم
Last Updated : Jul 16, 2021, 9:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details