تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے سرینگر کے ملہ باغ، نسیم باغ علاقے کو محاصرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔
ملہ باغ انکاونٹر: ایک عسکریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ملہ باغ، نسیم باغ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک فوجی اہلکار کی بھی موت ہوئی ہے۔
srinagar
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سی آر پی ایف کی 118 بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کلدیپ کمار اوراؤ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق ریاست جھارکھنڈ کے صاحب گنج سے تھا۔
Last Updated : Jul 3, 2020, 12:44 AM IST