اردو

urdu

ETV Bharat / state

EMAAR Group Laid Foundation امار گروپ نے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا - سرینگر سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت میر فرحت مقبول

سرینگر کے مضافات سمپورہ میں امار گروپ نے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ کمپلکس کا سنگ بنیاد جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں انجام پایا۔

EMAAR Group Laid Foundation
EMAAR Group Laid Foundation

By

Published : Mar 19, 2023, 10:43 AM IST

Updated : Mar 19, 2023, 1:11 PM IST

سرینگر:خلیجی ملک متحدہ عرب امارت گروپ نے وادیٔ کشمیر میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ سمپورہ میں ایک بڑے شاپنگ کمپلیکس کی سنگ بنیاد ڈالی۔ تین سو کنال اراضی پر محیط اس مقام پر سنہ 2005 میں سابق وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد نے بین الاقوامی تجارتی مرکز بنانے کے لیے سنگ بنیاد ڈالی تھی تاہم بعد میں اس پروجیکٹ پر کوئی کام نہیں ہوسکا۔ آج کی تقریب میں امار گروپ کے نمائندوں کے ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ امار گروپ کے تجارتی مرکز کھولنے پر مقامی لوگوں اور تجار نے اس کو خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ برس دبئی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد خلیجی ممالک کے 34 تاجروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار روزہ دورہ پر آیا تھا اور اسی دورے پر انہوں نے کشمیر میں تجارت کرنے کی دلچسپی دکھائی تھی۔

امار گروپ کے تعاون سے کشمیر میں تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا

یہ بھی پڑھیں:

خبر کے مطابق اس وفد نے جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ' گلف سمٹ کانفرنس' میں حصہ لے کر تجارت اور صنعت کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔ واضح رہے کہ لیفٹننٹ گورنر نے دبئی کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کے کئی اہم یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ اس گروپ میں لؤ لو گروپ، المایا گروپ، MATU انویسٹمنٹ ایل ایل سی، جی ایل ایمپلائمنٹ، بروکریج ایل ایل سی اور نون گروپ، سنچری فائنانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ غور طلب ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے سرکاری اراضی پر سرمایہ کاری اور صنعت و حرفت کو فروغ دینے کے وعدے کیے تھے۔

Last Updated : Mar 19, 2023, 1:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details