اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: غیر کووڈ ہسپتالوں میں مخصوص سرجریز دوبارہ شروع کرنے فیصلہ - کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات

کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس مثبت معاملات میں کمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے غیر کووڈ ہسپتالوں میں مخصوص سرجریز دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کشمیر: غیر کووڈ ہسپتالوں میں مخصوص سرجریز دوبارہ شروع کرنے فیصلہ
کشمیر: غیر کووڈ ہسپتالوں میں مخصوص سرجریز دوبارہ شروع کرنے فیصلہ

By

Published : Jun 12, 2021, 6:26 PM IST

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’کشمیر صوبے میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی کام کر رہے تمام غیر کووڈ ہسپتالوں میں رہنما خطوط کی عمل آوری کرتے ہوئے مخصوص جراحیاں شروع کی جا رہی ہیں۔‘‘

اس ضمن میں چیف میڈیکل آفیسران، میڈیکل سپر انٹنڈنٹز اور میڈیکل افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کی راحت رسانی کی خاطر ضلع اور سب ضلع غیر کووڈ ہسپتالوں میں جراحی کرنے کا عمل دوبارہ شروع کریں۔

تاہم حکمنامے میں سرجریز عمل میں لاتے ہوئے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ طبی اور نیم طبی عملہ کورونا سے متاثر نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں رواں برس اپریل مہینے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کے پیش نظر سبھی ہسپتالوں میں تمام طرح کی چھوٹی بڑی سرجریز عمل میں لانے کا سلسلہ بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details