سرینگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے نجی اور سیاسی مفادات کے حصول کے لئے ”تقسیم کرو، حکومت کرو“ کی پالیسی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا ایجنڈا بالکل واضح ہے۔ ہم جموں کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں اور ساتھ ہی یہاں کے عوام کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز پٹن تحصیل میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔Election boycotts disempowered people
سید الطاف بخاری نے کہا، ” ہم اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ سے امن و سلامتی کے متمنی رہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اس علاقے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ تاہم جن سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو ماضی میں آپ لوگوں نے اپنی نمائندگی کرنے کےلئے چنا انہوں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر آپ کے ووٹ کا استحصال کیا۔
انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس ہم لوگوں کو مذہب، فرقوں، نسل اور جغرافیائی حدود میں بانٹ کر انہیں تقسیم در تقسیم کرنے کی سیاست سے ناواقف نہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں آپ آزادانہ طور پر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں۔“Altaf bukhari on election boycott