سرینگر:سرینگر کے لال بازار علاقے میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ یہ سڑک حادثہ لال بازار کے بوٹہ شاہ محلہ میں پیش آیا۔ 70 year old Man Dies during Accident in Srinagar
One Elderly Man dies in Road Accident سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک - تیز رفتار گاڑی نے بزرگ شہری کو ٹکر
سرینگر کے بوٹہ شاہ محلہ، لال بازار میں منگل کو پیش آئے سڑک حادثہ میں معمر شہری ہلاک ہو گیا۔ Man dies During Road Accident in Srinagar
اطلاعات کے مطابق ایک تیز نامعلوم گاڑی نے ضلع بڈگام کے رہائشی 70سالہ غلام محمدکو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے فورا بعد غلام محمد کو اسکمز اسپتال صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Man dies during Hit and run case in Srinagar
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا، وہیں حادثہ کے بعد فرار گاڑی کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔