اردو

urdu

ETV Bharat / state

اخروٹ کی لکڑی پر اللہ کے ناموں کی خوبصورت دستکاری

کشمیر میں 'ووڈ کارونگ' کا دستکاری کے مشہور فن میں شمار ہوتا ہے۔ اخروٹ کی لکڑی پر دستکار دلکش نقوش بنا کر خریداروں کو راغب کرتے ہیں۔ مسجدوں اور آستانوں میں لگانے کے لیے اللہ تعالٰی کے 99 ناموں کی بھی نقش و نگاری کے لیے یہاں بیشتر آرڈرز آتے ہیں۔

By

Published : Apr 23, 2021, 6:20 PM IST

وادی کے نامور دستکار غلام نبی ڈار
وادی کے نامور دستکار غلام نبی ڈار

سرینگر کے صفہ کدل کے غلام نبی ڈار کا شمار وادی کے نامور دستکاروں میں ہوتا ہے۔ 68 سالہ غلام نبی ڈار نے 10 برس کی عمر میں تعلیم ترک کر کے اس ہنر کو سیکھنا شروع کیا اور 25 برس کی دن رات محنت و لگن کے بعد انہوں نے یہ ہنر سیکھ لیا- حال ہی میں اس دستکار نے اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں کا ایک دلکش نمونہ ایک مقامی مسجد کے لیے تیار کیا- محنت اور اپنے کمال سے انہوں نے یہ نمونہ ایک ماہ میں مکمل کیا-

وادی کے نامور دستکار غلام نبی ڈار

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں غلام نبی ڈار نے بتایا کہ 'ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے فن سے کشمیر کے اس روایتی فن کو مزید آگے بڑھائیں چونکہ ماہ صیام میں مسلمان مسجدوں کی تعمیر کے لیے بڑی مقدار میں عطیات جمع کرتے ہیں۔ اس لیے مسجدوں کے منتظمین بھی ان کی تعمیر نو یا پھر ان کو سجانے کے لیے منصوبے بناتے ہیں۔ ان تعمیرات سے غلام نبی جیسے دستکاروں کے کام میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مساجد اور آستانے کے علاوہ اب کچھ لوگ گھروں کی دیواروں پر بھی ان ناموں کو سجانے کے لیے آرڈر دے رہے ہیں۔

اخروٹ کی لکڑی کو اپنے فن سے خوبصورت نقش و نگاری سے غلام نبی ڈار سجاتے ہیں جسے لوگ اپنے گھروں اور دفاتر کی زینت بناتے ہیں۔ سرینگر کا شہر خاص دستکاری اور ہنر مندی کے لیے جانا جاتا ہے اور اس پہچان و ہنر مندی کو زندہ رکھنے میں غلام نبی ڈار جیسے فنکاروں کا اہم رول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details