اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تنخواہیں عید سے قبل واگزار کی جائیں' - پریس کانفرنس

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ایجک) کی جانب سے عید الاضحی سے قبل رکی پڑی تنخواہوں اور دیگر مراعات کو واگزار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی بھی مانگ کی۔

ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل واگزار کی جائیں: ایجک
ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل واگزار کی جائیں: ایجک

By

Published : Jul 22, 2020, 8:49 PM IST

ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر فیاض احمد شبنم نے حکومت سے عید الاضحیٰ سے قبل ملازمین کی تنخواہیں واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کی تنخواہیں ایک سال سے رکی پڑی ہیں جس کی وجہ سے ان کا عیال فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔

موصوف صدر نے بدھ کے روز سرینگر میں ایوان صحافت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’عید الاضحیٰ قریب ہے، یہاں جو مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ہیں، ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ہمارا سرکار سے مطالبہ ہے کہ وہ ملازمین خواہ مستقل ہیں یا عارضی، کی تنخواہیں عید سے قبل واگزار کریں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین جو مستقل ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں، کے حالات زیادہ خراب ہیں اور ان کا عیال فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

فیاض شبنم نے کہا کہ عارضی ملازمین بھی موجودہ حالات میں اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کے اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے، جس کے لئے ہم نے ماہ رواں کی چودہ تاریخ کو سول سکریٹریٹ کے باہر احتجاج بھی کیا تھا، کہ ان عارضی ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے اور ان کے لئے بھی ایک مربوط پالیسی مرتب کی جائے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details