سرینگر:جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں جموں و کشمیر میں عالمی وبا سے متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 81 ہوگئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 7 سو 85 بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ آٹھ افراد میں جموں صوبے سے ایک جبکہ کشمیر صوبے سے 7 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ جبکہ اس دوران وائرس سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں ضلع سرینگر سے4،بڈگام میں ایک اور پلوامہ میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وادی کشمیر میں کورنا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 4 سو 74 ہوگئی ہے۔ وہیں متوفین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 4 سو 33 بنی ہوئی ہے۔ ادھر، صوبہ جموں کے 9اضلاع میں کسی بھی شخص کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 93 ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 3 سو 52 بنی ہوئی ہے۔
جموں وکشمیر میں 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمی رانتظامیہ نے گزشتہ برس دسمبر میں کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے مخصوص بستروں کو تیار رکھا تھا۔ جن میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں 29 ،سکمز صورہ میں 30 ،سی ڈی اہسپتال میں 101 ،جی ایم سی بارہمولہ میں 362،سوپور میں67،جی ایم سی اننت ناگ میں 14 ،ٹراما اہستال بجبہاڑہ میں 100،بانڈ پورہ ضلع میں 27-سی ایچ سی حاجن میں6،پی ایچ سی چھانہ پورہ سرینگر میں44 ۔اسی طرح دیگر ضلع و سب ضلع ہسپتالوں، پی ایچ سیز اور سی ایچ سیز میں بھی کورونا مریضوں کے لیے علیحدہ بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی
ادھر، جموں صوبے میں بھی 23 سرکاری اسپتالوں میں 1056 بستروں کو پھر سے تیاری کی حالت میں رکھا گیا تھا جن میں138 آئی سی یو بستر بھی شامل ہیں۔ جی ایم سی جموں میں179 ،گاندھی نگر جموں میں 80،جی ایم سی ڈوڈہ میں 25،سی ایچ سی بھدرواہ میں 28 ،جی ایم سی راجوری میں35 اسی طرح صوبے کے دیگر ضلع، سب ہسپتالوں، پی ایچ سیز اور سی ایچ سیز میں کورونا کی کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مخصوص بستروں کو تیار رکھا گیا تھا۔