حیدرآباد:شہر خاص کے نمچہ بل، فتح کدل میں درمیانی شب اُس وقت سنسنی اور خوف کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید سات رہائشی مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Houses Gutted in Srinagar مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو اطلاع دی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آتشزدگی کے اس ہولناک واقعے میں آٹھ مکان خاکستر ہو گئے اور اُن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی تباہ ہو گئی۔ Eight Residential Houses Gutted in Srinagar خاکستر ہوئے مکانوں کے مالکان - محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، جلال الدین ڈار،محمد رفیق ترنبو، پروین بانو اور وسیم احمد ڈار ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔