اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے آٹھ اضلاع میں آج کوئی کورونا کیس درج نہیں ہوا - جموں و کشمیر کورونا اپڈیٹ

جموں و کشمیر میں اب کل ملا کر 709 فعال یعنی ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 552 کشمیر اور 157 جموں میں موجود ہیں۔

جموں کے آٹھ اضلاع میں آج کوئی کورونا کیس درج نہیں ہوا
جموں کے آٹھ اضلاع میں آج کوئی کورونا کیس درج نہیں ہوا

By

Published : Feb 1, 2021, 9:59 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف 44 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 124550 ہو گئی ہے۔

تازہ درج کئے گئے معاملات میں 11 مسافر بھی شامل ہے جبکہ 8 کیسز جموں اور 36 فعال معاملے کشمیر میں پائے گئے۔

جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ فعال معاملے سرینگر میں ہے جن کی تعداد 241 ہے اس کے بعد جموں کا نمبر آتا ہے جہاں 71 سرگرم کیسز موجود ہیں۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں سے فعال کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی ہے جس سے عوام اور انتطامیہ نے راحت کا سانس لیا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح قریب 98 فیصد ہے جو قومی اوسط 97 سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

خطہ میں اب تک 121905 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 1396 افراد اس وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

آج بھی 83 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کی جانب روانہ کئے گئے۔ ان میں 19 جموں اور 64 کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔

جموں و کشمیر میں اب کل ملا کر 709 فعال یعنی ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 552 کشمیر اور 157 جموں میں موجود ہیں۔

آج جموں میں سات اور رامبن میں ایک کورونا کیس پایا گیا جبکہ جموں کے دیگر آٹھ اضلاع میں کوئی کورونا معاملہ درج نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details