عید الاضحٰی کے سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالاضحٰی کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن و امان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
حضرت بل:وادیٔ کشمیر کے شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلمائے کرام نے عید الاضحٰی کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔
ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ فیض پناہ ترال میں منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں عید الاضحی کے موقع پر نماز ادا کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ نماز سے قبل مولانا نذیر احمد نے سنت ابراہیمی پر خصوصی روشنی ڈالی اور عید منانے کے سنت طریقے بیان کیے۔ اس موقع پر اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر غربا کو ضرور یاد رکھیں۔
دارالعلوم نور السلام ترال، ڈاڈسرہ، نورپورہ، آری پل، مندورہ، لرگام، دڈو ہاری میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے وہیں لوگ ایک دوسرے سے بغلیر ہوئے، دڈو میں مولانا شبیر احمد ترالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام الناس پر زور دیا کہ سنت ابراهیمی اور قربانیوں کو یاد رکھیں ۔
اونتی پورہ:اونتی پورہ میں سب سے بڑی تقریب جامع مسجد اونتی پورہ میں ادا کی گئی جہاں مولوی فاروق احمد نے نماز عید کی امامت کی اسی طرح لیتہ پورہ، چندھارا، بارسو، سامبورہ میں بھی نماز پر امن طریقے سے ادا کی گئی۔ Eid Ul Adha Prayer Offered in Awantipora
کشتواڑ:پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان میں عید الاضحی کی نماز صبح نو بجے ادا کی گئی۔ جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی مذہبی اسلامک جھنڈے کو سلامی دی گئی۔ اس دوران دس ہزار سے زائد لوگوں نے نماذ ادا کی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے، وہیں لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ Eid Ul Adha Prayer Offered in Kishwar
شوپیان:عید الاضحیٰ کے موقع پر آج دن کا آغاز مساجدوں میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ وہیں حضرت ابراہیم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اس موقع پر مسلمان کی ایک بڑی تعداد جانوروں کی قربانی میں مصروف رہیں ۔جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں عیدالاضحیٰ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔