اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا - eid milad un nabi celebrated all over in jammu and kashmir

پیغبر اسلام ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منگل کے روز ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی میلاد النبی ﷺکی تقریبات منعقد ہوئیں۔

جموں و کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Oct 19, 2021, 11:09 PM IST

وادی کشمیر میں بارہ ربیع الاول کے تعلق سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے زائرین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ فرزندان توحید رات بھر وعظ و نصیحت، درود و ازکار، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت کی محفلوں میں محو رہے اور اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں اور لغزشوں کی معافی طلب کرتے رہے۔

ویڈیو

میلاد النبی کے موقع اننت ناگ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جلوس بھی نکالا گیا۔ جلوس اننت ناگ میں مختلف بازار سے ہو کر جن میں مٹن چوک، کاڑی پورہ، سرنل، کی پی روڑ، بخشی آباد، چینی چوک، ملک ناگ، حضرت بل سے ہو کر زیارت شریف ریشی صاحب کی زیارت پر اختتام پزیر ہوا۔

ویڈیو

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری علاقے میں " وحدتِ اُمت میراثِ نبوت " کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقد کی گئی اِس کانفرنس کا اہتمام مجلسِ علماءِ امامیہ جموں و کشمیر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ کانفرنس میں مقررین نے پیغمبر اکرم حضرت محمد ﷺ کو تمام عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے انسانیت اور امت کے نام حقیقی پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ تمام امت مسلمہ کے درمیان بھائی چارہ اور اخوت اس وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے تمام مسالک سے وابستہ علماء کو اقدامات اٹھانے چاہیے۔

ویڈیو

ڈوڈہ میں بھی پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عیدمیلاد النبیؐ کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ ڈوڈہ میں پانچ اگست 2019 اور پھر کورونا کی وجہ سے عائد بندشوں کے چلتے یہ تقریب دو برس کے وقفہ کے بعد محدود پیمانے پر منعقد ہوئی۔ مرکزی جامع مسجد ڈوڈہ میں علمائے کرام اور آئمہ مساجد نے پیغمبر اسلام کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پیش کیے۔ تاہم ڈوڈہ جلوس نہیں نکالا گیا۔ خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد کی ولادت کے ضمن میں منائی جانے والی عید میلادالنبی کے سلسلے میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا اور اطراف میں جلوس برآمد ہوئے۔

ویڈیو

بجبہاڑہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے دیگر علاقے سے عقیدت مندوں نے یہاں آکر حاضری دی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔

ویڈیو

منڈی کے متعدد مقامات پر جشن میلاد النبی کے حوالے سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام و شعراء کرام نے ولادت با سعادت کی مناسبت سے خطاب اور مدح پیش کیے۔

ویڈیو

اس موقع پر علماء کرام نے ولادت با سعادت نبی آخر الزمان کے حوالے سے اپنے خطاب میں عوام الناس کو پیغام دیا کہ آج کے دن کائینات کے جن کو رحمت لِلّعمین کا خطاب ملا ہے۔ ان کی ولادت کا دن ہے جن کے وسیلہ سے تمام کائینات کو وجود بخشا ہے ولادت با سعادت کی محفل کے حوالے سے نورانی جامع مسجد اعلی پیر منڈی اور مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں سب سے بڑے اجتماع ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details