سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے عید میلاد النبی (ﷺ) کی تعطیل موخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عید میلاد النبی کی تعطیل 9 اکتوبر (اتوار) کو منائی جائے گی۔ جے کے جی اے ڈی کے کی جانب سے اس ضمن میں ایک حکم نامہ زیر نمبر 2022 1156 ، جمعہ کو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’’2021 کے سرکاری حکم نمبر 1337 جے کے جی اے ڈی کی جزوی ترمیم کے ساتھ اب عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اب 8 اکتوبر 2022 کے بجائے 9 اکتوبر 2022 (اتوار) کو منائی جائے گی۔‘‘ Eid I Miladun Nabi Holiday Postponed
دریں اثنا، حکام نے امسال عید میلاد النبیﷺ کے پیش نظر ایک ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ روٹ پلان پر عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، 9 اکتوبر 2022 کو عید میلاد النبی (ص) اور اس کے بعد جمعہ کی تقریبات 14اکتوبر کو آثار شریف درگاہ حضرت بل میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کے جمع ہونے کی توقع ہے۔Eid Milad Jammu and kashmir