اردو

urdu

ETV Bharat / state

جشن عید میلاد النبیؐ : درگاہ حضرت بل میں ہزاروں افراد کی شرکت - عاشقان رسول

وادی کشمیر میں جمعہ کے روز پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منائی جانے والی عید میلاد النبیؐ کی تقریبات تزک و احتشام سے منائی گئیں۔

کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات تزک و احتشام سے منائی گئیں
کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات تزک و احتشام سے منائی گئیں

By

Published : Oct 30, 2020, 8:18 PM IST

Updated : Oct 31, 2020, 1:17 AM IST

بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے وادی میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔جس میں بزرگوں اورخواتین کی خاصی تعداد بھی شامل تھیں۔

کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات تزک و احتشام سے منائی گئیں


درگاہ حضرت بل میں جمعہ کے موقعہ پر روح پرور اور بابرکت اجتماع منعقد ہوا۔ بعد میں موئے مقدس کے دیدار سے وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے عقید مندوں کی کثیر تعداد فیضاب ہوئیں ۔

اس دوران عاشقان رسول ﷺنے عاجزی اور انکساری کے ساتھ گرد آب میں پھنس چکی امت مسلمہ اور عالمی وبا کروناوائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ۔جبکہ وادی کشمیر کے امن واماں ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعا کی گئ۔

اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر شب خوانی کی اجازت نہیں دی گئی تاہم جمعرات کی شام سے ہی وادی بھر کی مساجد،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں نماز مغرب سے عشا تک مختصر مجالس کا اہتمام کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: رضا اکیڈمی کی جانب سے فرانسیسی صدر کے خلاف سخت احتجاج


ولادت باسعادت ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کی مساجد میں شام کے بعد درودازکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔

اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صورہ،شہری کلاش پورہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی منعقد ہوئیں۔جن میں آقائے نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درودوسلام کی صدائیں بلند ہوتی رہی ۔وہیں علمائے کرام ،واعظ وخطیب اور ائمہ مساجد نے آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔

ادھر درگاہ حضرت بل میں میلاد النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکارانہ انجیمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

شہرو دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پہلے ہی روٹ پلان ٹریفک پولیس نے مرتب دیا تھا۔ تاکہ زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 1:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details