مرکزکے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی مہلک وبا کورونا وائرس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ مزید اس وبا کی زد میں آنے سے ہزاروں افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔
سرینگر: آن لائن علاج کے غرض سے پروگرام کا اعلان - مہک وبا کورنا وائرس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا
عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا، وہیں آن لائن پروگرام کو عروج بخشا، اس سلسلے میں میں آن لائن علاج کے لیے ایک پروگرام کا اعلان کیا گیا۔
Ehsaas trust international addressing press conference at Kashmir Press Club in Srinagar
وباءکی وجہ سے ہسپتالوں پر کافی دباو بڑھا جبکہ او پی ڈی شعبہ کو پوری طرح سے کچھ عرصے کے لیے بند کیا گیا۔
اس دوران وادی میں پہلی بار علاج کی غرض سے آج وادی کے نامور ڈاکٹروں کی طرف سے احساس ٹرسٹ کی نام سے ایک آن لائن مفت ڈائیل ڈاکٹر کے پروگرام کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ اس پروگارم کے تحت ہر طرح سے متاثر مریض کے لیے مفت علاج کا انتظام کیا گیا'۔