دہلی:قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے لوگوں کے خیالات بدل گئے ہیں۔ اب وہاں کے لوگ نہ پاکستان کے حق میں ہیں اور نہ ہی عسکریت پسندی کے حق میں ہیں۔NSA Ajit Doval on Kashmir
اجیت ڈوبھال نے سوالہ انداز میں کہا کہ اس وقت کشمیر میں حریت کہاں ہے؟ بند کالز کہاں گئیں؟ جمعہ کے روز ہڑتال کی کال کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ کشمیر سے ختم ہوا ہے لیکن کچھ نوجوان جن کو گمراہ کیا گیا ہے، انہں واپسلانے کیکوشش کی جارہی ہے۔ اجیت ڈوبھال نے کہا کہ کشمیر میں بہت ساری تبدیلی ہوئی ہے اور کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عسکریت پسند تنظمیں کشمیر کا ماحول کو خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور سکیورٹی فورسز ان سے نمٹ رہی ہیں۔ اجیت دوبھال نے کہا کہ آئندہ کچھ مہنوں میں کشمیر میں عسکریت پسندی پر مزید لگام کسی جائی گی۔