جموں وکشمیر انتظامیہ نے اسکولوں کے کام کاج خصوصا تدریسی عمل کی نگرانی سے متعلق باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی خاطر محکمہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ Teams to Monitor Teaching Process in Schoolsمحکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری کے مطابق یہ ٹیمیں اسکولوں کا معائنہ کرنے کے بعد دو روز کے اندر اندر انتظامیہ کو اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو معائنہ کا کام سونپا گیا ہے ان میں جموں اور کشمیر صوبے کے ڈائریکٹر ایجوکیش بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان دونوں ڈائریکٹرز کو ایک ماہ میں ہر سطح کے کم از کم 4 اسکولوں کا معائنہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ Education Department Frames Teams وہیں دوسری جانب سپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری برائے اسکول تعلیم کو بھی ایک ماہ میں چار اسکولوں کا معائنہ کرنے کا کام دیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف ایجوکیشن افسران کو مہینے میں پانچ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔