سرینگر:وادی کشمیر کی خواتین اپنی زندگی اور معیشت کو بدلنے کے لیے کامیابی کی متعدد داستانیں رقم کر رہی ہیں۔ تربیت اور آسان قرضوں کی مدد سے جموں و کشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن کی "امید " اسکم کے تحت خواتین اپنے کاروباری سفر کی طرف سرعت سے آگے بڑھ رہی ہیں۔Umeed Scheme In Kashmir
خواتین کو ترقی پسند اور کامیاب کاروباری بنانے کے لیے امید اسکیم ایک اہم رول ادا کررہی ہے۔ جب کہ رورل لائیولی ہڈ مشن کا مقصد نچلی سطح پر مضبوط ادارے کی تعمیر اور پائیدار بنیادوں پر آمدنی میں بہتری کو یقینی بنا کر غربت کو کم کرنا ہے۔J&K Rural Livelihood Mission
ایسے میں ماہی گیر طبقے سے وابستہ ان باہمت لڑکیوں نے اپنے طبقے کے اندر بدلاؤ اور خود کفیل بننے کے جزبے سے مچھلی کے الگ الگ ڈیشز بناکر اپنے پشینی کام کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے ایک الگ کوشش کی ہے، جس میں یہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ آج وہ نہ صرف خود روزگار کمانے کے لائق بن گئی ہیں بلکہ معاشی طور اپنے گھر والوں کی بھی مدد کرنے کی سعی کر رہی ہیں۔
ڈل ڈیلیکیسیز اس سیلف پیلف گروپ نے اب تک کئی نمائشوں میں اپنے پکوان لے کر شرکت کی ہے اور کئی فیسٹولز کا بھی یہ حصے بننے ہیں۔ فیسٹیولز اور دیگر تقریبات پر ان کے ذائقہ دار ڈیشز کا مزا چھکنے والے نہ صرف اپنی انگلیاں چاٹتے رہے بلکہ انہیں حوصلہ افزائی کے طور انعامات سے بھی نوازا۔ وہیں 2018 میں ٹولیپ گارڈن کے فوڈ فیسٹول میں اس گروپ کو پہلے انعام سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔