اردو

urdu

ETV Bharat / state

EGI Condemns Kashmiri Journalist’s Arrest: ای جی آئی کا صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش - ای جی آئی عرفان معراج کی گرفتار بیان

این آئی اے کی جانب سے کشمیری صحافی عرفان معراج کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیٹرز گلڈ آف اناڈیا نے اس اقدام کو ’’صحافتی آزادی کے عین مخالف‘‘ قرار دیا ہے۔

ای جی آئی کا صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش
ای جی آئی کا صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش

By

Published : Mar 22, 2023, 2:55 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک) :ایڈیٹرز گِلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’صحافیوں کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنا زیادتی ہے۔‘‘ ای جی آئی نے عرفان معراج کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میڈیا کی آزادی کو آئے روز کمزور کیا جا رہا ہے۔‘‘

ای جی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’جموں کشمیر کی انتظامیہ کو جمہوری اقدار کا احترام کرنا چاہئے اور صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کیا جانا چاہئے۔‘‘ یہ بیان ای جی آئی صدر سیما مصطفیٰ، جنرل سیکریٹری اننت ناتھ اور خزانچی شری رام پوار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ این آئی اے نے نوجوان صحافی عرفان معراج کو دو روز قبل سرینگر سے گرفتار کیا اور یو اے پی اے قانون کے تحت ٹیرر فنڈنگ کا مقدمہ عائد کرکے جیل بھیج دیا۔

آین آئی اے نے عرفان پر الزام عائد کیا ہے کہ عرفان معراج انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی این جی او جموں کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹز سے منسلک تھا جو ٹرر فنڈنگ میں ملوث ہے۔ خرم پرویز کو بھی اسی مقدمے میں این آئی اے نے 2021 میں گرفتار کیا تھا اور اس وقت وہ قید میں ہے۔ عرفان ضلع سرینگر کے پادشاہی باغ کے رہائشی ہیں اور نیوز ویبسائٹ ’’ٹو سرکلرز ڈاٹ نیٹ‘‘ کے آن لائن مدیر تھے۔ وہ کئی بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ فری لانس کام بھی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Journalist Arrested کشمیر صحافی عرفان معراج کی گرفتاری کی مذمت

عرفان معراج انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی جے کے سی سی ایس کے ساتھ بھی بطور ریسرچر کام کرچکے ہے۔ عرفان کے والد معراج الدین بٹ نے کہا کہ انکا فرزند ایک صحافی ہے اور کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہیں ہے۔ عرفان کی گرفتاری پر کئی بین الاقوامی انسانی حقوق اداروں نے مذمت کی ہے اور انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti on Journalist Arrest کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا سخت ردعمل

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details