ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے اتوار کے روز کشمیری صحافی فہد شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں میڈیا کی آزادی کے لیے جگہ "آہستہ آہستہ ختم" ہوئی ہے۔ Editors Guild On Kashmiri journalist Fahad Shah
بیان میں ایڈیٹرز گلڈ نے مطالبہ کیا کہ صحافی شاہ کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے ریاستی حکام سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلی اطلاعاتی رپورٹس، دھمکی آمیز پوچھ گچھ، اور غلط نظر بندی کو آزادی صحافت کو دبانے کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ Editors Guild On Kashmiri journalist Fahad Shah
چار فروری کی شام جموں و کشمیر پولیس نے حالیہ دنوں ضلع پلوامہ میں ہوئے تصادم آرائی کے حوالے سے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ’’ملک مخالف’’ مواد اپ لوڈ کرنے کی پاداش میں فہد شاہ کو گرفتار کیا تھاKashmiri Journalist Fahad Shah Arrested۔
کشمیری صحافی فہد شاہ کی گرفتاری Kashmiri Journalist Fahad Shah Arrested کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار کا کہنا ہے IGP Kashmir on Fahad Shah Arrest کہ ’’فہد شاہ گذشتہ 4 برسوں سے غلط خبریں پھیلا کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا تھا جو امن و امان کے لیے خطرہ ہے۔‘‘