سرینگر:) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سرینگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 193.46کروڑ روپیہ مالیت کی اراضی کو ضبط کیا ہے ۔
ای ڈی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کوآپریٹوبینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع ڈار اور جعلی ریور جہلم کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے چیئرمین کی گرفتاری کے تین ہفتے کے بعد انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے سرینگر کے پاش علاقے شیو پورہ میں 257کنال اراضی جس کی مالیت 193.46کروڑ روپیہ ہے کو سیل کیا۔ دونوں جعلساز 20 دسمبر تک عدالتی حراست میں ہیں۔
ای ڈی نے سرینگر لون فراڈ کیس میں 257 کنال اراضی اٹیچ کی - جہلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی
Srinagar Lone Fraud Case ای ڈی نے جمعہ کو سرینگر کے شیو پورہ علاقے میں 257 کنال سے زیادہ کی غیر منقولہ جائیداد کو ایک فرضی کوآپریٹو سوسائٹی میں شامل لون فراڈ کیس کے سلسلے میں فرق کیا۔
ای ڈی نے سرینگر لون فراڈ کیس میں 257 کنال اراضی اٹیچ کی
Published : Dec 15, 2023, 8:38 PM IST
غور طلب ہے اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال اے میر (سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کی دفعات کے تحت الزامات کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔
(یو این آئی مشملات کے ساتھ)