سرینگر: لاک ڈاون میں نرمی - جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر
محدود دکانوں کو کھولنے کی انتظامیہ نے اجازت دی ہے لیکن خریدار کے نہ ہونے سے دکاندار پریشان ہیں۔
ease restriction
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں لاک ڈاون میں مزید نرمی کے تحت محدود دکانیں اور کاروباری مراکز کو کھول دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے تاجروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں مرحلہ وار طریقے سے تجارتی سرگرمیاں بحال کی جائے۔
واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں کورونا مثبت معاملوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے لیکن اس دوران لاک ڈاون میں نرمی بھی دیکھی جا رہی ہے۔