اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ladakh Earthquake لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - لداخ کی خبر

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں جمعرات کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق زلزلہ 10:22 پر آیا جس کی شدت 3.2 تھی۔ Earthquake tremors in Ladakh

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By

Published : Jun 9, 2023, 11:14 AM IST

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری میں جمعرات کی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ میں جمعرات کی شب 10 بجکر 22 منٹ پر زلزلہ ہوا۔ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اپریل 2023 کو جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ صبح 5 بجکر 15 منٹ پر آیا اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوران بھی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ زلزلوں کے آنے کی سب سے بڑی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی مقام پر آپس میں ٹکرا جاتی ہیں تو وہاں ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مُڑ جاتے ہیں، سطح کے کونے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباؤ بڑھتا ہے اور پلیٹیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹوں کے ٹوٹنے سے اندر کی توانائی باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہے جس کی وجہ سے زمین ہل جاتی ہے اور ہم اسے زلزلہ سمجھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details