جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر اور دیگر کچھ اضلاع میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ منگل کو رات 9 بجکر 40 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 3.6 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
سری نگر میں 3.6 شدت کا زلزلہ
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق یہ جھٹکے 9.40 بجے رات کو محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فال سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق یہ جھٹکے 9.40 بجے رات کو محسوس کئے گئے۔ این سی ایس حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے جو ملک بھر میں میں ہونے والے زلزلے پر نظر رکھتا ہے اور جانکاری فراہم کرتا ہے۔
تاہم میٹرولجی محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بھی زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ اس دوران ای ایم ایس سی نے اپنے ٹویٹ میں ان علاقوں کا میپ جاری کیا جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگوں میں اس سلسلے میں ایک تشویش پائی جارہی ہیں اور مختلف افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، حالانکہ کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔