سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقوں میں پیر کے روز ایک گھنٹہ سے زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ کے بعد لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پھیل گیا، تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کرگل میں پیر کی سہ پہر3 بجکر 48 منٹوں پر زلزلہ کا جھٹکا پیش آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
اسی علاقے میں4 بجکر ایک منٹ پر زلزلہ کا دوسرا جھٹکا پیش آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 تھی۔اسی دوران کشتواڑ علاقے سے ایک اور زلزلے کی اطلاع ملی ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی۔ وہیں کشتواڑ میں 4 بجکر 16 منٹ پر ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت3.6 تھی۔زلزلے آنے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے، تاہم ان زلزلوں سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔