اردو

urdu

ETV Bharat / state

Earthquake in Gulmarg جموں و کشمیر کے گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ وادی کے گلمرگ میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ Earthquake in Jammu and Kashmir

جموں وکشمیر کے گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں
جموں وکشمیر کے گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By

Published : Aug 5, 2023, 12:43 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے گلمرگ میں ہفتے کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 129 کلومیٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے ایک ٹویٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے گلمرگ میں ہفتے کی صبح 8 بجکر 36 منٹوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 129 کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ صبح 10 بجے کے قریب آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.8 ناپی گئی تھی۔ حالانکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی تھی۔ اگرچہ زلزلے کی شدت ہلکی درجے کی تھی لیکن بار بار زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے وادی کے لوگ خوف میں مبتلا ہو گئے۔ اس سے قبل 14 جون کو جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دن کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details