واضح رہے کہ آن لائن شاپنگ سروس کورونا وائرس کے پیش نظر وادی میں روک دی گئی تھی۔
ای کامرس کمپنی کے ایک ایگزیکٹو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کشمیر سے آن لائن خریدار ویب پورٹلز پر آرڈر نہیں دے سکتے تھے کیونکہ یہاں کورئیر سروس دستیاب نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ''اب ہم نے کشمیر میں لوگوں کے لئے بکنگ کھول دی ہے کیونکہ کورئیر کمپنیوں نے کام دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ ، سامان لے جانے والا ایئر کارگو کل سے دوبارہ کام شروع کرے گا۔
کورئیر کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے صدر، ظہور احمد قاری نے کہا "کورئیر کمپنیوں نے وادی کشمیر میں جزوی کاروائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کل سے ہم ہوائی کارگو کے ذریعہ سپلائی کرنا شروع کردیں گے کیونکہ ای کامرس کمپنیوں کی اکثریت نے کشمیر میں پن کوڈ کے لیے بکنگ کھول رکھی ہے۔