اردو

urdu

Farooq Abdullah On Demolition Drive: عوام کے دباؤ میں آکر سرکار نے انہدامی مہم بند کی، فاروق عبداللہ

By

Published : Feb 20, 2023, 1:46 PM IST

Updated : Feb 20, 2023, 2:17 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے لوگوں کے دباؤ میں آکر سرکاری و کاہچرائی زمین کی بازیابی اور انہدامی مہم کو بند کردیا ہے۔

عوام کے دباؤ میں آکر سرکار نے انہدامی مہم بند کی، فاروق عبداللہ
tعوام کے دباؤ میں آکرسرکار نے انہدامی کاروائی روک دی ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر میں پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر لوگوں نے شور نہیں کیا ہوتا تو یہ اور توڑتے جاتے۔ یہ ہے لوگوں کی آواز، لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے ماہ جنوری سے یونین ٹریٹری میں ایک بڑی مہم کے تحت دس لاکھ کنال سے زائد کاہچرائی و سرکاری زمین کو بازیاب کیا ہے جب کہ کئی تعمیراتی ڈھانچے بھی منہدم کیے۔ اس مہم کی وجہ سے جموں کشمیر عوام شدید تشویش میں مبتلا ہوئی جب کہ سیاسی جماعتوں نے بھی اس کے خلاف احتجاج کیا۔ تاہم گذشتہ روز سے میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے یہ مہم کچھ وقت کے لیے بند کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکار چھوٹے زمینداروں کے لیے پالیسی مرتب کر رہی ہے جس کے تحت ان کو تحفظ دیا جائے گا۔

عوام کے دباؤ میں آکر سرکار نے انہدامی مہم بند کی، فاروق عبداللہ

وہیں انتظامیہ بازیاب ہوئی زمین کی مزید قبضہ کو بچانے کے لئے پالیسی مرتب کر رہی ہے اور اس زمین کے متعلق علیحدہ پورٹل بنایا جارہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں چار لاکھ کنال سرکاری و کاہچرائی زمین سے لوگوں کا قبضہ ہٹاکر اس کو اپنی تحویل میں لیا گیا۔ انتظامیہ کا اگرچہ کہنا ہے کہ اس مہم میں امیر و اثر رسوخ والے افراد سے زمین واپس لی جا رہی ہے جنہوں نے کافی تعداد میں زمین پر قبضہ کیا ہے۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک آٹھ سو کنال کے قریب زمین سے ان افراد کا قبضہ ہٹایا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تعداد سرکار کے دعوے کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں:Farooq Abdullah on Rajouri Incident راجوری واقعہ افسوسناک، فاروق عبداللہ

وادی کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے گذشتہ روز بتایا کہ بازیاب کی گئی اس زمین کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران کسی بھی غریب کا مکان یا دکان مسمار نہیں کیا گیا تاہم امیر لوگوں سے ہزاروں کنال زمین بازیاب کی گئی۔

Last Updated : Feb 20, 2023, 2:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details