اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: تقریبات پر خصوصی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل - سری نگر میں کووڈ رہنما خطوط کی عمل آوری

ضلع انتظامیہ سرینگر نے کورونا کرفیو کے دوران اجتماعات اور شادی تقریبات کے تعلق سے وضع کیے گئے کووڈ رہنما خطوط کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نگرانی ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

سری نگر: تقریبات کے موقع پرخصوصی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی
سری نگر: تقریبات کے موقع پرخصوصی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی

By

Published : May 20, 2021, 4:52 PM IST

Updated : May 20, 2021, 7:24 PM IST

حکم نامے کے مطابق یہ ٹیم شادی بیاہ و دیگر سماجی تقریبات کے دوران اچانک معائنہ کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی مجاز ہوگی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈایزسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 'سرینگر کے چند مقامات پر سماجی تقریبات کے دوران وضع کئے گئے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئیں جس کے پیش نظر شادی بیاہ و دیگر سماجی تقریبات میں کووڈ گائیڈ لائن کی نگرانی کرنے اور کووڈ گائیڈ لائنز کی پاسداری عملانے کے لئے خصوصی ٹیم کو تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔خصوصی نگرانی ٹیم میں متعلقہ تحصیلدار، تحصیل سپلائی افسر، متعلقہ ایس ایچ او اور علاقے کے وارڈ افسر پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے وادی میں 25 مئی تک نافذ کورونا کرفیو کے دوران طے شدہ شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے اجازت کے لیے آن لائن نظام متعارف کرایا ہے، جس کی وساطت سے لوگ شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔

Last Updated : May 20, 2021, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details