اردو

urdu

ETV Bharat / state

DSEK On Merger Of Govt Schools: گورنمنٹ اسکولوں کے انضمام پر روک - ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے کہا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر اسکولوں کا انضمام سرکاری اختیارات کا سراسر غلط استعمال DSEK Withdraws Orders On Merger Of Schools ہے۔

گورنمنٹ اسکولوں کے انضمام پر روک
گورنمنٹ اسکولوں کے انضمام پر روک

By

Published : Apr 26, 2022, 12:28 PM IST

بغیر منظوری کے چیف ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے اسکولوں کے انضمام پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے ایسے کسی بھی حکم کو جاری کرنے پر روک لگائی ہے DSEK Withdraws Orders On Merger Of Schools اور اس طرح کے احکامات کو سرکاری اختیارات کا غلط استعمال قرار دیا ہے۔ محکمہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسکولوں کا انضمام کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی صرف ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر ہے۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ’’یہ دیکھا گیا ہے کہ چیف ایجوکیشن آفیسرز اور زونل ایجوکیشن آفیسرز اپنے طور پر اسکولوں کے انضمام کے احکامات جاری کرتے ہیں جو کہ سرکاری اختیارات کا غلط استعمال اور افسران کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ DSEK On Merger Of Govt Schoolsمحکمہ نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف ایجوکیشن آفیسرز اور زونل ایجوکیشن آفیسرز کو انضمام کے احکامات جاری کرنے سے گریز کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details