سرینگر:حکومت نے جموں و کشمیر میں سروشکشا ابھیان یعنی ایس ایس اے اسکیم کے تحت اسکولوں کو کھولنے کے بارے میں گہرائی سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایسے میں محکمے اسکول ایجوکیشن نے اپنے تمام چیف ایجوکیشن افسران اور زونل ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایس ایس اے کے تحت کھولے گئے پرائمری اسکولز کی فہرست تیار کریں اور وہاں طلباء کے انداراج سے متعلق تمام تفصیلات 10 دن کے اندر فراہم کریں۔ Order to investigate schools opened in past under SSA scheme
یہ اقدام اسکول ایجوکیشن محکمے کی طرف سے ایس ایس اے کے تحت پرائمری اسکولوں کو مقررہ اصولوں اور قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھکر کھولے جانے کی شکایت کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ ماضی میں محکمہ ایجوکیشن نے ایسے سینکڑوں ایس ایس اے پرائمری اسکول اور اپر پرائمری اسکولوں کو ضم کیا ہے۔ جن میں طلباء کا داخلہ یا تو نہایت ہی کم یا صفر کے برابر تھا۔ DSEK Orders inquiry of SSA Schools Opening Scheme