محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔Weatherman Predicts Dry Weather in J&K محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔ موسم خوشگوار ہونے اور معتدل درجہ حرارت سے کسان خاص کر باغ مالکان بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔
Dry Weather Prevails in J&K: جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی - محکمہ موسمیات جموں و کشمیر
وادی کشمیر میں معتدل درجہ حرارت Pleasant Weather in Kashmir اور خوشگوار موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے مزید خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں 4.2 اور گلمرگ میں 5.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ یونین ٹیریٹری لداخ کے دراس علاقے میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4، لیہہ میں 3.3 اور کرگل میں 2.4 درجہ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ جموں کے جموں شہر میں 20.1، کٹرہ میں 19.7، بٹوت میں 13.9، بانہال میں 9.5 اور بھدرواہ میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 10.7 ریکارڈ کیا گیا۔
کسانوں کا ماننا ہے کہ وادی کشمیر میں لگاتار معتدل اور خوشگوار موسم کے سبب سیب کے باغات میں قبل از وقت شگوفے پھوٹ پڑے ہیں، کسانوں نے رواں برس فصل میں اضافہ ہونے کی Pleasant Weather brings Joy on Kashmiri farmers Faces امید ظاہر کی ہے۔