سرینگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 28 اپریل کو موسم خراب ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں دریں اثنا وادی میں بارشوں اور ژالہ باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ Weather in Kashmir
گرمائی دارلحکومت سرینگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 12.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ Today's weather in Srinagar
سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا اور آفتاب دن بھر چھایا رہا۔ Weather forecast in kashmir