اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر اور جنوبی کشمیر کے جنگلوں سے آگ نمودار، وسیع العریض علاقے لپیٹ میں - جنگلات آگ

Forest Fire in Kashmir جموں و کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں لوگوں میں گوناگوں خدشات پیدا ہو رہے ہیں، وہیں اس دروان کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

Dry weather kashmir: Forest fires in Kashmir's
سرینگر اور جنوبی کشمیر کے جنگلوں سے آگ نمودار، وسیع العریض علاقے لپیٹ میں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 10:41 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی شام کو سرینگر اور جنوبی کشمیر کے متعدد جنگلی علاقوں سے آگ نمودار ہوئی جس نے وسیع الریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔مقامی شہری جاوید احمد نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا کہ پچھلے دو روز سے کھمبر کا جنگلی علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ اوپری پہاڑ پر آگ نمودار ہوئی ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ وہاں تک جانے سے قاصر ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگل کی دیکھ ریکھ سوشل فاریسٹری کا محکمہ کر رہا ہے لیکن پچھلے 48گھنٹوں سے آگ نے جنگل میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ایک اور مقامی شہری نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی خاطر سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئلہ اسمگلنگ میں ملوث افراد بھی اس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ دریں اثنا ترال کے ناگہ پتھری ، دودھ مرگ اور پنگلش کے جنگلات میں بھی ہفتے کی شام کو بھیانک آگ نمودار ہوئی۔نامہ نگار نے بتایا کہ آگ نے جنگل میں تباہی مچائی ہوئی ہے، جبکہ محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:


فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ترال کے جنگلی علاقوں میں آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خشک سالی کے نتیجے میں ہی جنگلوں سے آگ نمودار ہورہی ہے۔ان کے مطابق متعدد مقامات پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details