اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather: کشمیر میں موسم خشک، درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہا، وہیں سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم میں سب سے کم ہے۔

Kashmir Weather: کشمیر میں  موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے
Kashmir Weather: کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے

By

Published : Nov 22, 2021, 2:55 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے موسم مسلسل خشک ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت لگاتار نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے وادی میں آئندہ دو ہفتوں سے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم میں سب سے کم ہے۔

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 3.7ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کشمیر: گرم ملبوسات و جدید آلات کے باوجود کانگڑی کی اہمیت برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق کپوارہ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.9، کوکرناگ میں منفی 1.0جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سردی کی لہر میں شدت کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ بجلی کی کٹوتی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details