اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ - کشمیر میں رات کا درجہ حرارت

وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'کشمیر میں 16 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔' Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

By

Published : Apr 10, 2023, 12:03 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت بہتری کے باوجود معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 16 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم تین دنوں تک ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ادھر وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details