اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بارہ جون تک موسم کے مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان - کشمیر موسم اپ ڈیٹ

وادیٔ کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے ہو رہی بارش سے اب کسانوں کو راحت ملنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 4 سے 12 جون تک موسم کے مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ dry Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں چار سے بارہ جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان
کشمیر میں چار سے بارہ جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

By

Published : Jun 4, 2023, 12:29 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں کئی روز تک ناساز گار رہنے کے بعد موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری درج ہو رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 4 سے 12 جون تک موسم کے مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ریکارڈ ہوگی۔ محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 12 جون تک اپنے آپریشنز جیسے فصل کٹائی، دوا پاشی وغیرہ شروع کر سکتے ہیں اور دیگر لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آﺅٹ ڈور سرگرمیاں شروع کریں کیونکہ بارشوں کے بہت کم امکانات ہیں۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details