اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وادی میں 29 مارچ تک موسمی صورتحال کے جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ IMD Forecast on Kashmir Weather

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان
وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

By

Published : Mar 27, 2023, 1:33 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت کم منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Crops ruined Due to Unseasonal Rain: بے موسم بارش نے کسانوں کی کمرتوڑ دی

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 مارچ تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں 30 مارچ سے یکم اپریل تک ایک بار پھر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details