سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جبکہ وادی کے باقی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ Weather Forecast in Kashmir
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 18 نومبر کی شام سے 19 نومبر تک موسم خراب ہوسکتا ہے اور اس دوران ہلکی برف باری یا بارش کا امکان ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ لیہہ میں 1.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔