سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور اسی بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اتوار تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے اور بعد ازاں13 اور14 نومبر کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ dry Weather forecast in Kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Temperature in Srinagar