اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: منشیات ضبط، اسمگلر گرفتار - اسمگلر گرفتار

منشیات مخالف کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیں۔

Drug smugglers arrested by Ananth Nag Police
اننت ناگ: منشیات ضبط، اسمگلر گرفتار

By

Published : Sep 18, 2020, 9:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیش مقام علاقے سے پولیس نے منشیات ضبط کیں، پولیس کی ایک ٹیم نے مصدقہ اطلاع پر عیش مقام سلیگام پر ایک ناکہ قائم کیا۔جہاں پولیس نے تلاشی کاروائی کے دوران ایک کار سے چھہ تھیلوں میں بھرے تقریبا 52 کلو فُکی(پوشتہ) برآمد کیا۔

مزید پڑھیں:

پہلگام میں کاشت کی گئی بھنگ کو تباہ کیا گیا

پولیس نے مذکورہ گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے، جس کی پہچان ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے خورشید احمد دُکڑو کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس تعلق سے ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details