اردو

urdu

ETV Bharat / state

منشیات فروش سمیت 11 قمار باز گرفتار - قمار بازوں کے اڈے پر چھاپا

منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں گیارہ قمار بازوں کو بھی گرفتار کر کے سلاخوں کو پیچھے ڈال دیا ہے۔

منشیات فروش سمیت 11 قمار باز گرفتار
منشیات فروش سمیت 11 قمار باز گرفتار

By

Published : Jul 23, 2020, 4:30 PM IST

سرینگر میں پولیس پوسٹ بمنہ نے معمول کی چینگ کے دوران شک کی بنیاد پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے منشیات ضبط کی گئی۔ گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں اس حوالے سے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 145/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ادھر ایس ایچ او زکورہ کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے پٹھان محلہ زکورہ میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 قمار بازوں کو گرفتار کیا جبکہ داؤ پر لگائی گئی 1,18,495 کی نقدی کو بھی ضبط کیا گیا۔

ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس نے سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details