اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویری ناگ: منشیات کے ساتھ ایک شخص گرفتار - ڈی ایس پی اشانت گپتا

منشیات مخالف کارروائی کے تحت ویری ناگ میں پولیس نے فکی کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

drug peddler arrested
پولیس نے فکی سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا

By

Published : Feb 10, 2021, 9:35 PM IST

جموں و کشمیر کے علاقہ گوٹلی گنڈ ویری ناگ میں پولیس نے فکی سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی ایس پی اشانت گپتا و ایس ایچ او نظیر اندرابی کی سربراہی میں گوٹلی گنڈ ویری ناگ میں پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران اس گاڑی سے 14 کلو فِکی ضبط کی گئی۔

پولیس نے فکی سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا

پولیس نے گاڑی کو ضبط کر کے ملزم شبیر احمد میر ولد محمد صادق میر ساکن قمر شاہ آباد کپرن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزیدپڑھیں:ججز کے تبادلے کیلئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی پالیسی

پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کارروائی میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ وہیں، عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کی کافی ستائش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details