پولیس نے بابا دواود خاکی پل پر ایک ناکہ چیکینگ کے دوران عامر احمد ڈار کی تلاشی لی جس کے قبضے سے 20 بوتلیں کوڈین ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے انہیں خانیار پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے باضابطہ طور مختلف دفعات کے تحت منشیات فروش کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 75/2020 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
سریبنگر میں منشیات فروش گرفتار - ناکہ چیکینگ
منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے خانیار علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی شناخت جنوبی کشمیر بجبہاڑہ کے تلکھن علاقے کے رہنے والے عامر احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے.
یہ بھی پڑھیں: دیوبند میں مجلس شوریٰ کا اجلاس، بجٹ میں تخفیف کا امکان
پولیس نے کمیونٹی ممبران سے گزارش کی ہے کہ وہ پنے پڑوس میں رہنے والے مذکورہ منشیات فروش سے متعلق کس بھی معلومات کے ساتھ آگے آئے تاکہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کے تحت کاروائی عمل میں لاکر سماج کو منشیات کی بدعت سے پاک وصاف کیا جا سکے ۔
ادھر وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پولیس سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنے اور معاشرے میں پنپ رہے بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے