اردو

urdu

ETV Bharat / state

'Trailer of Movie 'Welcome To Kashmir منشیات پر مبنی فلم’ویلکم ٹوکشمیر’ کا ٹریلر ریلیز

خطہ میں روز بروز منشیات کے استعمال کا چلن فروغ پارہا ہے۔ نوجوان نسل اس لت کا شکار ہورہے ہیں، حالانکہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے اس کے سد باب کے لئے اقدام اٹھائے جارہے ہیں لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں مل پا رہی ہے۔

ویلکم  ٹوکشمیر
ویلکم ٹوکشمیر

By

Published : May 7, 2023, 9:08 AM IST

Updated : May 7, 2023, 2:16 PM IST

ویلکم ٹوکشمیر

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دار الحکومت سرینگر میں آج وادی کشمیر میں بڑھ رہی منشیات پر مبنی فلم welcome to Kashmir کا باضابطہ طور پر ٹریلر ریلیز کیا گیا۔

ویلکم ٹوکشمیر

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹریز میں اپنا نام کمانے والے کشمیری فنکار طارق بٹ نامی ڈائریکٹر نے کشمیر میں روز بہ روز بڑھ رہے منشیات اور اس کے مضر اثرات پر بنی فلم welcome to kashmir کا آج آئی نوکس سینیما میں سیکریٹری ٹورزم سید عابد رشید نے باضابطہ طور پر ٹریلر ریلیز کیا، جبکہ فلم 26 مئی کو باضابطہ طور پر آئی نوکس سینیما میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں کشمیری فنکاروں نے ہی کام کیا ہے، جبکہ فلم میں پہلی بار کشمیر کے مشہور گلوکار اشفاق کاوا کے گائے ہوئے گانے موجود ہیں جو پہلی بار کشمیری گانے ہیں۔

اس دوران سیکریٹری ٹورازم سید عابد رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ موجودہ ریکارڈ توڑ سیاحتی ٹورازم کے ساتھ اب وادی میں فلم ٹورازم بھی دن بہ دن فروغ پا رہا ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم مزید تین سو سے زیادہ سیاحتی مقامات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

اس دوران فلم ڈائریکٹر طارق بٹ نے کہا کہ مجھے کافی امید ہے کہ فلم جس مقصد کے لیے ہم نے بنائی ہے وہ لوگوں کو پسند آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں منشیات کے استعمال اور اور اس کے مضر اثرات کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس فلم کے ذریعہ لوگوں کو منشیات کی لت سے باز آنے کا پیغام دے رہے ہیں۔

Last Updated : May 7, 2023, 2:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details