اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر کے بس اسٹینڈ کی حالت دگرگوں - بس اسٹینڈ بٹہ مالو

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں قائم پارمپورہ منڈی میں قائم جنرل بس اسٹینڈ کی سڑکوں کی ابتر حالت نہ صرف ڈرائیور حضرات کے لئے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ عام راہگیروں اور دکانداروں کے لئے بھی مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔

دارلحکومت سرینگر کے بس اسٹینڈ کی حالت دگرگوں
دارلحکومت سرینگر کے بس اسٹینڈ کی حالت دگرگوں

By

Published : Mar 15, 2021, 10:28 PM IST

سرینگر میں قائم جنرل بس اسٹینڈ پارمپورہ کی سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں۔ اور کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے ہورہی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

دارلحکومت سرینگر کے بس اسٹینڈ کی حالت دگرگوں



قابل ذکر ہے کہ کئی سال قبل یہ بس اسٹینڈ بٹہ مالو سرینگر سے منتقل کرکے یہاں پارمپورہ منڈی میں قائم کیا گیا مذکورہ بس سٹینڈ میں شمالی کشمیر کے علاوہ وسطی کشمیر کے درجنوں الگ الگ علاقوں سے مسافروں سے لدی سینکڑوں گاڑیاں یہاں آتی ہیں اور پھر یہاں سے واپس اپنی منزلوں کی اور چلی جاتی ہیں- لیکن منڈی میں سڑکوں کی خستہ حالی اور یہاں جمع پانی کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-


یہاں کام کررہے ہے کئ ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں پر جمع پانی کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے اور اس کے نکاسی کے لئے ڈرینیج کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بارش کے فوراً بعد یہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے-


مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کے نکالنے سے جو اصل مسئلہ ہے وہ حل نہیں ہوتا- ان کا مطالبہ ہے کہ یہاں سڑکوں کی مرمت کی جائے اور اس کے علاوہ ڈرینیج سسٹم کو بھی سدھارا جا سکے تاکہ انہیں آئے دن اس طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details